Sunday 31 March 2013

شاید کے میرے پاس


شاید کے میرے پاس تدبر کی کمی تھی
یا میرے مقدر پہ کوئی راکھ جمی تھی

پھر تم نے میری زیست میں ہلچل سی مچا دی
مشکل سے تو حالات کی رفتار تھمی تھی

حالات نے جب مجھ کو بنا ڈالا تھا پتھر
پھر میرے لئیے کوئی خوشی تھی نہ غمی تھی

اب کیسے کہیں کیسا تھا وہ ضبط کا عالم 
ہونٹو ں پہ تبسم تھا تو آنکھوں میں نمی تھی

یا اُس کے ارادوں میں کوئی کھوٹ تھا عذرا
یا میری محبت میں کہیں کوئی کمی تھی


( عذرا ناز )

No comments:

Post a Comment