Wednesday, 26 September 2012


تیری صورت جو اتفاق سے ہم
!بھول جائیں تو کیا تماشا ہو...


اٹھا سکے تو اٹھا حشر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے دل_بزدل
کہاں تلک تیری دھک دھک سنا کروں گا میں !!



یہ ناز یہ انداز ہمارے نہیں ہوتے
جھولی میں اگر ٹکڑے تمھارے نہیں ہوتے

جب تک کہ مدینےسے اشارے نہیں ہوتے
روشن کبھی قسمت کے ستارے نہیں ہوتے

ملتی نہ اگر بھیک حضور آپ کےدر سے
اِس ٹھاٹ سےمنگتوں کےگزار ے نہیں ہوتے

بےدام ہی بک جائیےبازار نبی میں

اس شان کےسودے میں خسارے نہیں ہوتے

وہ چاہیں بلا لیں جسے یہ اُن کا کرم ہے
بےاذن مدینےکےنظارے نہیں ہوتے

ہم جیسےنکموں کو گلےکون لگاتا
سرکار اگر آپ ہمارے نہیں ہوتے

خالد یہ تصدق ہے فقط نعت کا ورنہ
محشر میں ترے وارے نیارے نہیں ہوتے

(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم)
♥♥♥الصلوة والسلام عليک يا سيدی يارسول الله♥♥♥
♥♥♥الصلوة والسلام عليک يا سيدی ياحبيب الله♥♥♥


اقرار پہ لعنت، ترے انکار پہ لعنت
گستاخ پیغمبر ترے کردار پہ لعنت

آزادی کے پردے میں ترے مکر پہ ھے تف
سازش بھری آزادئ اظہار پہ لعنت

جس میڈیا کا کام ھو بھڑکانا کسی کو
اس ٹی وی پہ اور اس تیرے اخبار پہ لعنت

سازش کے علاوہ بھی کوئی کام کیا کر
اے دشمن انساں تیرے ھر وار پہ لعنت

جو ملک تری ایسی خباثت پہ بھی چپ ھے
اس ملک کے سالار پہ، سردار پہ لعنت....!!
1

مجھے اپنی ضرورت پڑ گئی ہے
سنو مجھے کہیں سے ڈھونڈ لاو


ہائے آدابِ محبّت کے تقاضے ساغر
لب ہلے اور شکایات نے دم توڑدیا


فرعونِ وقت کو اِک دن ڈبو کے چھوڑیں گے
قہر سا لاوہ، سکوتِ لہر میں رکھا ھے