نظروں میں ہے تازہ وہ ملاقات کا عالمخاموش اداؤں میں وہ جذبات کا عالمنغموں میں سمویا ہوا وہ رات کا عالموہ عطر میں ڈوبے ہوئے لمحات کا عالماللہ رے وہ شدتِ جذبات کا عالمکچھ کہ کے وہ بھولی ہوئی ہر بات کا عالموہ چھایا ہوا نشہِ صہبائے محبتجیسے کے کسی رندِ خرابات کا عالموہ سادگیِ حسن وہ محجوب نگاہیوہ محشرِ صد شکرو شکایات کا عالمنظروں سے وہ معصوم محبت کی تراوشچہرے پہ وہ مشکوک خیالات کا عالمعارض سے ڈھلکتے ہوئے شبنم کے وہ قطرےآنکھوں سے جھلکتا ہوا برسات کا عالموہ نظروں ہی نظروں میں سوالات کی دنیاوہ آنکھوں ہی آنکھوں میں جوابات کا عالمنازک سے ترنم میں اشارات کے دفترہلکے سے تبسم میں کنایات کا عالمتھک جانیکے انداز میں دعوتِ جراءتکھو جانے کی صورت میں وہ جذبات کا عالموہ عارضِ پر نور وہ کیفِ نگہِ شوقجیسے کہ دمِ صبح مناجات کا عالم
No comments:
Post a Comment