شکستہ دل وہ شکستہ پا ہوں، مجھے دعاؤں میں یاد رکھنامیں آخری جنگ لڑ رہا ہوں، مجھے دعاؤں میں یاد رکھناہوائیں پیغام دے گئی ہیں کہ مجھ کو دریا بُلا رہا ہےمیں بات ساری سمجھ گیا ہوں، مجھے دعاؤں میں یاد رکھنانہ جانے کوفے کی کیا خبر ہو، نہ جانے کس دشت میں بسر ہومیں پھر مدینے جا رہا ہوں، مجھے دعاؤں میں یاد رکھنامجھے عزیزانِ من! محبت کا کوئی بھی تجربہ نہیں ہےمیں اس سفر میں نیا نیا ہوں، مجھے دعاؤں میں یاد رکھنامجھے کسی سے بھلائی کی اب کوئی توقع نہیں ہے تابشمیں عادتاً سب سے کہہ رہا ہوں، مجھے دعاؤں میں یاد رکھنا۔۔عباس تابش
No comments:
Post a Comment