Saturday 16 February 2013


ہر بات کی کھوج تو ٹھیک نہیں
تم ہم کو کہانی کہنے دو

اُس نار کا نام، مقام ہے کیا،
اس بات پر پردہ رہنے دو

ہم سے بھی تو سودا ممکن ہے،
تم سے بھی جفا ہو سکتی ہے

یہ اپنا بیاں ہو سکتا ہے،
یہ اپنی کتھا ہو سکتی ہے

وہ نار بھی آخر پچھتائی،
کس کام کا ایسا پچھتانا؟

اس بستی کے اِک کُوچے میں،
اِک انشا نام کا دیوانہ

No comments:

Post a Comment