گریہ عاشقِ بے تاب پہ ہنس کر بولے
اب تو بے فصل بھی برسات ہوا کرتی ہے
دینے والوں کا بھی منہ آپ نے دیکھا ہے کبھی
ایک بوسے کی بھی خیرات ہوا کرتی ہے
غم کھلاتے ہیں وہ مہماں بلا کر مجھ کو
یہ ضیافت، یہ مدارات ہوا کرتی ہے
داغ صاحب سے کبھی گرم تھی صحبت دن رات
اب تو برسوں میں ملاقات ہوا کرتی ہے
(داغ دہلوی)
اب تو بے فصل بھی برسات ہوا کرتی ہے
دینے والوں کا بھی منہ آپ نے دیکھا ہے کبھی
ایک بوسے کی بھی خیرات ہوا کرتی ہے
غم کھلاتے ہیں وہ مہماں بلا کر مجھ کو
یہ ضیافت، یہ مدارات ہوا کرتی ہے
داغ صاحب سے کبھی گرم تھی صحبت دن رات
اب تو برسوں میں ملاقات ہوا کرتی ہے
(داغ دہلوی)
No comments:
Post a Comment