کیوں کہہ کے دل کا حال کریں ہائے ہائے دل
اچھی کہی کہ ہم سے کہو ماجرائے دل
افسوس میں نے روزِ ازل یہ نہ کہہ دیا
دے مجھ کو سب جہان کی نعمت سوائے دل
گھبرا کے بزم ناز سے آخر وہ اٹھ گئے
سن سن کے ہائے ہائے جگر ہائے ہائے دل
بہرِ عیادت آج وہ آ کر یہ کہہ گئے
ہو زندگی عزیز جسے کیوں لگائے دل
رہتا ہے دم خفا میرے سینے میں ہر گھڑی
روٹھے ہوئے کو ہائے کہاں تک منائے دل
شکوہ کیا کہ شکر کیا تیرا بار بار
تھم تھم کے نرم نرم کچھ آئی صدائے دل
کہتے نہ تھے سن کے وہ برا مان جائیں گے
اے داغ ان سے اور کہو ماجرائے دل
(داغ دہلوی)
اچھی کہی کہ ہم سے کہو ماجرائے دل
افسوس میں نے روزِ ازل یہ نہ کہہ دیا
دے مجھ کو سب جہان کی نعمت سوائے دل
گھبرا کے بزم ناز سے آخر وہ اٹھ گئے
سن سن کے ہائے ہائے جگر ہائے ہائے دل
بہرِ عیادت آج وہ آ کر یہ کہہ گئے
ہو زندگی عزیز جسے کیوں لگائے دل
رہتا ہے دم خفا میرے سینے میں ہر گھڑی
روٹھے ہوئے کو ہائے کہاں تک منائے دل
شکوہ کیا کہ شکر کیا تیرا بار بار
تھم تھم کے نرم نرم کچھ آئی صدائے دل
کہتے نہ تھے سن کے وہ برا مان جائیں گے
اے داغ ان سے اور کہو ماجرائے دل
(داغ دہلوی)
No comments:
Post a Comment