Sunday 17 March 2013

تم پوچھو اور میں نہ بتاؤں



تم پوچھو اور میں نہ بتاؤں ، ایسے تو حالات نہیں

ایک ذرا سا دل ٹوٹا ھے __ اور تو کوئی بات نہیں


ٹوٹ گیا جب دل تو پھر یہ سانس کا نغمہ کیا معنی

گونج رھی ھے کیوں شہنائی جب کوئی بارات نہیں


مانا جیون میں عورت اک بار محبت کرتی ھے

لیکن مجھ کو یہ تو بتا دے کیا تو عورت ذات نہیں


میرے غمگیں ھونے پر __ احباب ھیں یوں حیراں "قتیل"

جیسے میں پتھر ھوں ، میرے سینے میں جذبات نہیں 

No comments:

Post a Comment